میرے اختیار میں ہوتا تو پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر کرتا، مخدوم احمد محمود

ہم نیوز  |  Feb 28, 2023

پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ہم پیٹرول دبئی سے بھی سستا بیچ رہے ہیں ،میرے اختیار میں ہوتا پیٹرول 500 روپے لیٹر کرتا۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں صبح لاہور سے باہر جا کر پیٹرول خود 500 روپے کا بیچتا، اگر ٹریفک کم نہ ہوتی تو اسے 600 روپے فی لیٹر کر کے بیچتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے اختیار میں ہوتا تو تین سو یونٹ والوں کو چھوڑ کر فی یونٹ سو روپے کا کر دیتا، اس سے گردشی قرضے ہمارے ختم ہو جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح میں گیس کی قیمت بھی دس گنا بڑھا دیتا، سی ای سی اجلاس میں سارے مجھے دیکھتے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بچانا ہے، اگر لیڈر عوام کو دیکھ کر فیصلے کرتے رہے تو یہ نہیں بچے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More