ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 28, 2023

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کی منظوری دیے جانے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 525 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کیے جان ےوالے اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت 266 روپےسے بڑھ کر 278 روپے ہو گئی ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے تحت گھریلو سلنڈر کی قیمت3141 روپے سے بڑھ کر 3278 روپے ہو گئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 12086 روپے سے بڑھ کر 12611 روپے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More