عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

ہم نیوز  |  Feb 28, 2023

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

توشہ خانہ مقدمہ میں  الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیشن کورٹ نے توشہ خانہ  فوجداری کارروائی کیس کی  سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نےعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا گیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More