نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کرنے کی منظوری دےدی

ہم نیوز  |  Feb 28, 2023

 کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 بپیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرانے کے الیکٹر ک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی دے دی۔ نیہرا کے مطابق کے الیکٹر ک صارفین کے لیے ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔

اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے سی پی پی اے کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر  بھی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔بجلی مہنگی کرنے سے بجلی کے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا۔سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More