عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے،جیل بھی جائیں گے، منظوروسان کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Feb 28, 2023

منظور وسان نے مارچ میں عمران خان کی نااہلی کی پیش گوئی کردی۔ان  کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھی جائیں گے۔ 

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے۔عمران خان کے خلاف پرانے کیسز بھی کھل جائیں گے۔

ان  کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل بھی جائیں گے۔ عمران خان جیل جانے سےجانے سے ڈررہے ہیں۔جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی سے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ پریشان ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں۔مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More