اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ طے

ہم نیوز  |  Feb 28, 2023

اردن: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا۔ اسرائیل 6 ماہ تک کسی بھی نئی بستی کی آبادکاری کی منظوری نہیں دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن کے شہر عقبہ میں اسرائیلی اور فلسطینی فریقین کے درمیان امن مذاکرات ہوئے۔ جس میں طے پایا کہ 4 ماہ کے لیے کسی بھی نئے سیٹلمینٹ یونٹس کے قیام پر بات چیت نہیں ہو گی۔

مزاکرات میں اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو 6 ماہ کے لیے روکنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دونوں ممالک کی جانب سے تشدد کو کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر عملدرآمد کا وعدہ بھی کیا گیا جبکہ رمضان میں ہوبے والی ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More