میرا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا، محمد حارث

ہم نیوز  |  Feb 27, 2023

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر اوپنر محمد حارث نے کہا کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، احسان اللہ سے متعلق میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد انٹرویو کے دوران شاہین شاہ آفریدی محمد حارث کے قریب سے گزرے اور انہیں کہا کہ تم نے احسان اللہ کے بارے کیا کہا تھا؟ ہاں

حارث شاہین کا سوال سن کر ہنس پڑے اور بولے کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے، میں اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ شاہین ایک ورلڈ کلاس بولر ہے، اچھے بولرز کو میں مانتا ہوں، انجری کے بعد انہوں نے بہترین کم بیک کیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ بنایا جسے پشاور زلمی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

ہدف کے تعاقب میں جب پشاور نے بٹینگ کا آغاز کیا تو شاہین کی پہلی ہی گیند پر حارث نے شاٹ کھیلی جس سے ان کا بلا دو ٹکرے ہو گیا۔

اس موقع پر حارث نے نیا بلا منگوایا جو ان کے لیے برا ثابت ہوا اور شاہین کی گیند پر وہ کلین بولڈ ہو گئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More