ترکیے میں پھر زلزلہ، ایک جاں بحق، 69 زخمی، متعدد عمارات منہدم

ہم نیوز  |  Feb 27, 2023

انقرہ: ترکیے میں ایک مرتبہ پھر 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور 69 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مؤقر انگریزی اخبار دی نیشنل نیوز اور نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر چار منٹ پر آیا۔

عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی جب کہ گہرائی 6.96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکیے کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کے صدر یوسف سیزر کے مطابق ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ ملاتیا سمیت دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز سے وابستہ ادارے اور دیگر متعلقہ حکام ملاتیا کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جب کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تاجکستان میں7.2شدت کا زلزلہ

واضح رہے کہ چند روز آنے والے زلزلے کے باعث ترکیے اور شام میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں عمارات منہدم ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک میں تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More