شمالی وزیرستان:فورسزاور دہشت گردوں میں جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک،2جوان شہید

ہم نیوز  |  Feb 27, 2023

شمالی وزیرستان میں فورسزاور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران2 دہشت گرد ہلاک  جبکہ 2 جوان شہید ہو گئے۔

شمالی وزیرستان میں سپن وام کے علاقے میں فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔  فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ شہدا میں 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور 21 سالہ سپاہی افضل خان شامل ہیں۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More