سپریم کورٹ سے چوروں کے تابوت نکلیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Feb 27, 2023

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے چوروں کے تابوت نکلیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ  اس بلڈنگ سے آئین و قانون کا فیصلہ آئے گا۔گینگ آف فائیو جو اس بلڈنگ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، یہ وہی چور ہیں جو اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ راجن پور میں کل ان کو پتا لگ گیا ہے۔  ان کا کفن دفن کا بندوبست کرلیں۔ ان شا اللہ ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اب چور لٹیرے کہیں گے کہ بینچ بناؤ۔ یہ نوے کی دہائی کی طرح ججوں کو دھمکانا چاہتے ہیں، اپنے حق میں فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔  اسمبلیاں بحال نہیں ہونی چاہییں، الیکشن ہونے چاہییں۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نےاگلی نسل میں منتقل کردی ہے۔ مریم کےبعدبلاول نےبھی عدلیہ کوآنکھیں دکھاناشروع کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرحملےکی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں۔ سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتے۔ سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہےفیصلہ عوام نےکرناہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More