جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی، راناثنااللہ

ہم نیوز  |  Feb 26, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی، صرف 100 لوگوں نے گرفتاری دی اس میں سے بھی 80 فیصد رہائی چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں کل ملا کر سو سوا سو افراد ہیں ان میں سے بھی اسی فیصد کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں، تمام افراد کو تیس تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

آپ جیل میں جانا چاہتے تھے تو آپ کو جیل بھیج دیا، آپ کو جیلوں کی سیر کرارہے ہیں تاکہ آپ جیلوں کے حالات سے واقف ہوجائیں، پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے اور اس کے بعد لاہور اور پنڈی کے شہروں کی جیلیں بھری جائیں گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں فتنہ برپا کیا ہوا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے کوئی ایک کام نہیں کیا، کبھی کہتا ہے کہ اسلام آباد آرہا ہوں سمندر لے کر اور کبھی کہتا ہے جیل بھروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ قوم اس فتنے سے واقف ہوچکی، عمران خان ملک میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور اس نے چار سال میں کچھ نہیں کیا، اس کی جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی، اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں یہ لوگ ہمیں ورغلا رہے ہیں۔

عمران خان ملک میں انارکی پھیلارہے ہیں۔عمران خان چاہتا ہے کہ ملک عدم استحکام کاشکار رہے۔جب ملک عدم استحکام کاشکار ہوتو پھر ترقی نہیں کرسکتا۔عوام ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کو کمزور کرنا ملک کے مسائل میں اضافہ کرنا ہے، بنچ فکسنگ کی انکوائری کی جائے سوموٹو لیا جائے اور سزا دی جائے کہ کسی جج کے ساتھ پرویز الہی کے تعلقات کیوں ہیں؟ آج دنیا بابا رحمتے اور جسٹس منیر کو کس نام سے یاد رکھتی ہے؟

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More