شادی کے لیے بابراعظم کو کس کا ہے انتظار؟

ہم نیوز  |  Feb 26, 2023

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی شادی کب  کریں گے؟ ہر طرف اسی بات کا چرچہ ہے۔ لیکن بابر اعظم کو شادی کے لیے کس کا انتظار ہے  انہوں نے پریس کانفرنس میں بتادیا۔

پاکستان ٹیم کے کئی کرکٹرز کی  حال ہی میں شادیاں ہوئی ہیں جس کے بعد کرکٹ فینز کپتان بابر اعظم کی شادی کے بھی  منتظر  ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ ایک صحافی نے بابر سے پوچھا کہ سارے لڑکوں کی شادیاں ہو رہی ہیں آپ کے بال سفید ہو رہے ہیں ایسا کیوں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CricGreen92🇵🇰 (@cric_green92)

بابر اعظم نے کہا کہ میرے سفید بال عمر کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب وقت آئے گا تب شادی ہو جائے گی، وقت کا تو میں بھی انتظار کر رہا ہوں۔ آپ بھی کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More