پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Feb 26, 2023

پی ایس ایل8: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم مٰن ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ موسیٰ خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

عماد نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم سے عمران طاہر،حیدرعلی اور محمد عمر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرناچاہتے تھے،ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیےبولنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More