پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

ہم نیوز  |  Feb 26, 2023

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیے گئے کیمرے چوری ہو گئے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے کیمرے قذافی اسٹیڈیم سے چوری ہوئے جن کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

درج کیے گئے مقدمات کے متن کے مطابق نامعلوم چور قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمرے لے اڑے جبکہ چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچھائی گئی فائبر کیبل بھی چوری کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل دیا گیا تھا۔ تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More