پی ڈی ایم عدلیہ پر حملہ آور ہو کر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے، عمران خان

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عدلیہ پر حملہ آور ہو کر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مریم نواز کے ججز پر حملے شرمناک ہیں ، مافیا عدلیہ پر پوری طرح حملہ آور ہے، ججز کی ٹیپس بنا کر بلیک میل کرنے والے سیاستدان نہیں مافیا ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردعمل میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے گاڈ فادر فیض کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ چور ڈاکو کی داستان منہ کے بل گر گئی، عمران خان اربوں روپے کی توشہ خانہ کی چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، آپ کی چیخیں غلط نہیں ہیں۔

Your “chor daku” narrative has not only fallen flat on its face but from being caught red-handed stealing £190m (Rs 58 b), to yr wife’s jewellery& Tosha Khana heist, to signing files for 5 carat diamond ring, you are the first ever PM to be guilty of all forms of corruption. 1/2

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More