اسلام آباد پولیس کو سی ڈی اے کے 200 فلیٹس خالی کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے200 فلیٹس پر 16 سال سے قابض وفاقی پولیس کو فوری فلیٹ خالی کرنے کاحکم دے دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سی ڈی اے کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر جاری فیصلہ میں پولیس کا قبضہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے فلیٹس لال مسجد آپریشن کے وقت لئے تھے، ان پر قبضہ پولیس کی جانب سے کھلی ہٹ دھرمی ہے۔

دوسری جانب بی بی سی اردو کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے کے پاس رہائشی سہولتیں بہت کم ہیں خاص طور پر کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے افسران کے لیے رہائشی سہولتوں کا فقدان ہے۔

وزارت داخلہ کو درخواست کی جائے گی کہ عدالتی حکم کی تعمیل کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائشوں کو باضابطہ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More