عمران خان کا بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں راولپنڈی تنظیم کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے معاملے میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ راولپنڈی ڈویژون کے عہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما بھی عدالت جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More