پلستر شدہ ٹانگ آپ کو مزید نہیں بچائے گی اٹھو اور قانون کا سامنا کرو، مریم نواز

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلستر شدہ ٹانگ آپ کو مزید نہیں بچائے گی، اٹھو اور قانون کا سامنا کرو۔

اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ آپ کی “چور ڈاکو” کی داستان نہ صرف منہ کے بل گر گئی بلکہ آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،58ارب روپے کی چوری اور توشہ خانہ کی ڈکیتی کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑے گئے،عمران خان 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی کے لیے فائلوں پر دستخط کرنےوالا پہلا وزیراعظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے گریز کر رہے ہیں اور التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں،عدالتوں سے التوا کی درخواست آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More