گرفتار رہنما تحریک انصاف اڈیالہ جیل منتقل

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایک ماہ تک نظر بند رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، دوسری جانب پی ٹی آئی کے 27 ارکان کو پولیس ٹریننگ اسکول روات منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذلفی بخاری ،صداقت علی عباسی ،میجر لطاسب اتی، فیاض الحسن چوہان اور اعجاز خان اعجازی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔انکے ساتھ کثیر تعداد میں ورکرز موجود ہیں۔

— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 24, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More