رحیم یار خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

ظاہر پیر: رحیم یار خان میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر کے قریب موٹروے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال میں منتقل کیا۔

موٹروے ایم فائیو پر گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے بعد دوسری سمت سے آنے والی بس کے مسافروں نے گاڑی روک کر زخمیوں کی مدد کرنا شروع کر دی اور انہیں الٹنے والی گاڑی سے نکالنا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس دوران پیچھے سے آنے والے مسافر بس امدادی کاموں میں مصروف مسافروں پر چڑھ دوڑی جس کے باعث اموات اور زخمیوں میں اضافہ ہوا۔ خوفناک حادثے میں 10 سے زائد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More