ایسا ملک جس کی سیر پر رقم بھی ملے گی

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

تائیوان دنیا کا ایک ایسا ملک جس کی سیر کرنے پر اب سیاحوں کو رقم بھی ملے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس پر قابو پالینے کے بعد اب سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحت کی غرض سے دوسرے ممالک کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بیشتر ممالک نے ترغیب دینا شروع کر دی ہے اور ان ممالک میں تائیوان بھی شامل ہے جس نے سیاحوں کے لیے اعلان کیا ہے کہ جو سیاح تائیوان آئے گا اسے رقم ملے گی جبکہ گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو بھی رقم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

تائیوان نے انفرادی آنے والے سیاحوں کو 165 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ گروپ کی صورت میں آنے والوں کو فی گروپ 658 ڈالر دیئے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق رقم پہلے 5 لاکھ سیاحوں اور 90 ہزار سیاحتی گروپس کو دی جائے گی لیکن یہ نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں ہو گی۔ جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے میں استعمال کیا جا سکے گا۔

وزیر اعظم تائیوان نے سیاحوں کے لیے رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے اس سال کل 60 لاکھ سیاح جزیرے پر آئیں اور اس تعداد کو 2025 تک ایک کروڑ تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More