ترکیے شام میں زلزلہ، اموات 50 ہزار سے زائد ہو گئیں

ہم نیوز  |  Feb 25, 2023

انقرہ: ترکیے اور شام میں آنے والے زلزلے سے اموات 50 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں تاحال ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر سے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے طیاروں کے ذریعے ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے امداد بھیجی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

چار روز قبل بھی ترکیے اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ اس میں 3 افراد جاں بحق اور 6 سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More