جیل بھرو تحریک راولپنڈی پہنچ گئی، فیاض الحسن چوہان گرفتار

ہم نیوز  |  Feb 24, 2023

 پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان نے گرفتاریاں دے دیں۔

راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان جمع ہوگئے۔ فیاض الحسن چوہان نے سب سے پہلے کارکنان کے ہمراہ  خود کوگرفتاری کے لیے  پیش کیا۔

Jail Bharo movement in Rawalpindi has started. has given his voluntary arrest! pic.twitter.com/AvVcbAmRT4

— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023

ذولفی بخاری ،  غلام سرور  ،شیخ رشید اور راشد شفیق بھی کمیٹی چوک پہنچ گئے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  6 ایم این ایز اور 14 ایم پی اے خود پہلے گرفتاریاں دیں گے۔ پاکستان کے لیے اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں، کسی کا باپ بھی اب الیکشن نہیں روک سکتا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More