پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی، امریکہ

ہم نیوز  |  Feb 24, 2023

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں امریکہ نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تجارت وسرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے اور معاشی استحکام کی بدولت پاکستان حالیہ سیلاب کی تباہی سے نبرد آزما ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع سے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکہ سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More