راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 23, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے پی سی بی سے سیکیورٹی کی مد میں 45کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کرنے پر غور ہوگا۔

ہنگامی اجلاس میں پی ایس ایل کے تمام فرنچائز مالکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان کے سامنے نگران پنجاب حکومت کی سفارشات سامنے رکھی جائیں گی۔ کراچی میں شیڈول میچز کی سیکیورٹی کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More