عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑی، پرویز خٹک

ہم نیوز  |  Feb 23, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑی۔

پشاور سے شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکور سمیت دیگر رہنما بغیر گرفتار کے واپس چلے گئے۔

اس موقع پر سابق گورنر کے پی شاہ فرمان نے کہا کہ ہمیں گرفتار نہیں کیا جا رہا، جیل کا دروازہ نہیں کھولا گیا، سب کو گرفتارکریں ، یہ3،4 لیڈرز گرفتار کرتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کو پکڑ کر یہ جیل بھرو تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں، لیڈرشپ کوتوگرفتارکرتےہیں لیکن عام کارکنوں کوگرفتارنہیں کرتےایسانہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More