ولیمے سے قبل شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ہم نیوز  |  Feb 23, 2023

نئی دہلی: بھارت کے علاقے رائے پور میں ولیمے سے قبل شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں نوبیاہتا جوڑے کی ولیمہ سے قبل کمرے سے خون میں لت پت لاش ملی اور دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسلم احمد اور کہکشاں بانو کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی اور قتل کے روز ان کا ولیمہ تھا جس کی تیاریاں جاری تھیں۔ دونوں میاں بیوی بھی کمرے میں اپنے ولیمے کی تیاری کر رہے تھے کہ کسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے تلخ کلامی کے بعد تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کیا جبکہ خود بھی گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کر لی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دلہے کی والدہ کا کہنا ہے کہ کمرے سے دلہن کی چیخنے کی آواز آئی تو وہ بھاگ کر کمرے کی طرف گئیں لیکن کمرہ اندر سے بند تھا اور دروازہ پیٹنے کے باوجود نہیں کھولا گیا تو دروازے کو توڑ کر کھولا گیا۔ کمرے میں دونوں میاں بیوی کی خون میں لت پت لاشیں موجود تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More