ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے دی

ہم نیوز  |  Feb 22, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز شکست دے دی۔

ملتان کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک محدود رہی۔

کراچی کنگز کے اوپنر جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کی اور 75 رنز کی باری کھیلی جب کہ کپتان عماد وسیم ٹیم کو فتح کے قریب لا کر جتوا نہ سکے۔

انہوں نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سلطانز کے عباس آفریدی نے دو جب کہ اسامہ اور خوش دل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 110 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،ان کی اننگز میں 4 چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ شان مسعود 51 اور روسوو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، کراچی کے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیمیں

🚨 TOSS UPDATE 🚨 win the toss and elect to field first 🏏 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/Y8PoTJevLj

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More