صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا معاملہ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

ہم نیوز  |  Feb 22, 2023

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا جس پر سماعت کل ہو گی۔ ازخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹ پر لیا گیا۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ میرے علم میں لایا گیا 2 صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے چیف جسٹس نے بڑا بینچ تشکیل دیا ہے امید ہےجلد فیصلہ ہوگا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کے اقدام سے امید ہے بڑے آئینی بحران سےبچ جائیں گے امید ہے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سےمتعلق حل نکالا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More