پی ایس ایل میں رضوان کی پہلی سنچری:’اگر آپ رضوان سے نفرت کرتے ہیں تو آپ نے ایک دکھی زندگی جینے کا فیصلہ کر لیا ہے‘

بی بی سی اردو  |  Feb 22, 2023

Getty Imagesمحمد رضوان نے 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز سکور کیے

محمد رضوان نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری سکور کر لی ہے۔

انھوں نے 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز سکور کیے جس کی بدولت ان کی ٹیم نے کراچی کنگز کو 197 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

ابھی کراچی کنگز کی اننگز جاری ہے اور محمد رضوان کا نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1628404368281317378

کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد نے ٹویٹ کیا کہ محمد رضوان کو 50 سے 100 تک پہنچنے میں صرف 18 گیندیں لگیں۔

https://twitter.com/MazherArshad/status/1628403466484719616

کشف نامی صارف کے مطابق ’اگر آپ رضوان سے نفرت کرتے ہیں تو آپ نے ایک دکھی زندگی جینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

https://twitter.com/kashafudduja_/status/1628404629800116226

https://twitter.com/sawerapasha/status/1628405857196118018

کرکٹ تجزیہ کار عامر ملک نے کہا کہ ’رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے نکالنے کے حق میں بولنے والوں کو ان پر تنقید کرنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے کیوں کہ وہ آپ کو غلط ثابت کر دیں گے، جو کہ وہ اکثر کرتے ہیں۔‘

https://twitter.com/Amermalik12/status/1628405317137580037

فرید خان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس محمد رضوان جیسا کھلاڑی ہے‘۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1628412507953184771

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More