نایاب نسل کا پاڑہ ہرن مقامی عدالت میں پیش

ہم نیوز  |  Feb 22, 2023

ظفروال: نایاب نسل کا پاڑہ ہرن مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا جس کے بعد اسے جنگل میں چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

واقعات کے مطابق نایاب نسل کا پاڑہ ہرن نواحی جنگل سے مقامی آبادی میں آگیا تو اس کی اطلاع مقامی افراد نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو دی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نایاب نسل کے پاڑہ ہرن کو قبضے میں لیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا۔

مقامی عدالت کے سول جج نے نایاب نسل کے پاڑہ ہرن کو جنگل میں چھوڑنے کا حکم دیا تو محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے اسے رینجرز اور مقامی افراد کی موجودگی میں جنگل میں چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ نواحی جنگل میں گرد و نواح سے ملنے والے جانوروں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More