حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 21, 2023

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کر لیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے ، الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دئیے تھے؟

انہوں نے کہا کہ فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظورنہ کرنے کیلئےعدالتوں میں جاتی ہے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے یاالیکشن میں جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More