شعبان کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کب؟

ہم نیوز  |  Feb 21, 2023

ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر آ گیا، یکم شعبان 22 فروری 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 23 یا 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More