ٹی ایل پی کا ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا سے جاری ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جو الٹی میٹم دیا گیا تھا اس کا وقت مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پورے ملک پاکستان میں 27 فروری بروز پیر کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی۔

ویڈیو بیان میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی نے کہا کہ پوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹی ایل پی کی شٹر ڈاؤن اپیل پر تعاون کریں اور اپنے مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More