عمران خان کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی گردی کی دفعات خارج

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ہو ئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دی ہیں۔

فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن کی جانب سے سنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے  پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا تھا۔

حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریباً 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل تھیں۔

2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More