Getty Images
مسلسل تین میچوں میں ناکامی کے بعد بلآخر کراچی کنگز نے رواں برس پی ایس ایل کا پہلا میچ جیت ہی لیا اور وہ بھی روایتی حریف لاہور قلندرز کے خلاف۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے ہرا دیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے کنگز کو 70 رنز کا اچھا آغاز دیا۔
جیمز ونس نے 46 اور میتھیو ویڈ 36 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 18 اور شعیب ملک نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Getty Images
کراچی کنگز کے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور کنگز نے 67 رنزسے میچ جیت لیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ کے بعد کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ مرزا طاہر بیگ نے 45 رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے 23 اور سکندر رضا نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، انھوں نے چار وکٹیں جبکہ بین کٹنگ اور عامر یامین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ لی۔
https://twitter.com/InshalSid123/status/1627362034126843904?s=20
سوشل میڈیا پر کراچی کنگز کی پہلی کامیابی کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی کی راویتی دشمنی کا بھی ذکر ہے۔
https://twitter.com/PSLMemesWalay/status/1627361091578695683?s=20
پی ایس ایل میمز نے عماد وسیم کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ’جی ہم تین میچ اسی لیے ہارے تھے کہ لاہور کو ہرا کر اپنی جیت کا کھاتا کھول سکیں۔‘
https://twitter.com/Karachi__Wali/status/1627361126605283328?s=20
کراچی والی ایک صارف نے لکھا ’جو سب سے ہارتا ہے اور لاہور قلندرز سے جیت جاتا ہے وہ کراچی کنگز کہلاتا ہے۔‘
https://twitter.com/_FaridKhan/status/1627361112629837829?s=20
اسی حوالے سے فرید خان نے لکھا کراچی کنگز نے اس سیزن میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔اور انھوں نے کسی بھی ٹیم سے زیادہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو شکست دی ہے۔