اسلام آباد: انسانی آبادی میں تیندوا کہاں سے آیا؟ ابتدائی رپورٹ تیار

ہم نیوز  |  Feb 19, 2023

 اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں تیندوا جنگل سے نہیں کسی کے گھر سے آیا۔

اسلام آباد ڈی ایچ اے فیز ٹو میں تیندوے کے داخل ہونے پر ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔  ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ ڈی ایچ اے کے قریب کوئی جنگل یا ایسی جگہ نہیں جہاں تیندوے پائے جاتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں  تیندوا کسی جنگل سے انسانی آبادی میں داخل نہیں ہوا۔ تیندوے کو کسی نے گھر میں رکھا ہوا تھا لیکن ملکیت سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  تیندوا دن تین بجے کے قریب ڈی ایچ اے ٹو میں ایک زیر تعمیر گھر میں داخل ہوا۔ تیندوے کے حملے سے وائلڈ لائف کے عملے اورسیکیورٹی گارڈ سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More