30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، شیخ رشیدکا دعویٰ

ہم نیوز  |  Feb 19, 2023

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں۔30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں۔صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دے دیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کوبحران میں دھکیلنے میں الیکشن کمیشن نے عزت ہیں کمائی۔خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔یہ کہتے تھے اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے ؟ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہونگے۔آدھا سامان جیل مین چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان کہے گا تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایف آئی آر لکھوائی ہے کہ آصف زرداری سمیت 5میرے مجرم ہونگے۔گرفتاری اور ضمانت کے بعد ایک نیا شیخ رشید سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کو بڑھانے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ،انہیں علم ہے یہ سب چور ہیں۔قوم سے پوچھتا ہوں 10ماہ گزر گئے نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہے۔یہ عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More