حملہ آور دہشتگردوں کے اہلخانہ کا اہم انکشاف

ہم نیوز  |  Feb 19, 2023

کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے اہلخانہ نے اہم انکشافات کر دیئے۔

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کا دائرہ دیگر صوبوں تک پھیلا دیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر پختونخوا میں مکان پر چھاپہ مارا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق چھاپہ گزشتہ روز حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے گھر پر مارا گیا اور چھاپے کے دوران ہلاک دہشت گرد کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

مارے جانے والے دہشت گرد کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ دہشت گرد کالعدم تنظیم کا تربیت یافتہ کارکن تھا اور چند ماہ قبل گھر سے فرار ہوا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق دہشت گرد کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے ملنے والے افراد کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More