بھارت نے سستا پیٹرول خریدنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ہم نیوز  |  Feb 19, 2023

نئی دہلی: بھارت نے روس سے سستا پیٹرول خریدنے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت روس سے پیٹرول خریدنے والا بڑا ملک بن گیا اور بھارت نے گزشتہ ماہ جنوری میں روس سے ریکارڈ سستا پیٹرول درآمد کیا جو اس کی مجموعی ضرورت کے 27 فیصد تھا۔

بھارت کی گزشتہ ماہ روسی تیل کی درآمدات 14 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جو دسمبر کے مقابلے میں ساڑھے 9 فیصد زیادہ تھی۔

روس سے بڑی مقدار میں سستا پیٹرول خریدنے کے بعد اب اس کی خلیجی ممالک سے خام تیل کی خریداری میں 84 فیصد تک کمی آ گئی ہے جبکہ جنوری میں بھارت کا درآمد کیا گیا 50 لاکھ بی پی ڈی خام تیل کا تقریباً 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت اس وقت تیل کی درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خلیجی ممالک سمیت پیٹرول برآمد کرنے والے دیگر ممالک میں بھی بھارت کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی قوتوں نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کیں تھی لیکن بھارت نے ان پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روس سے پیٹرول کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More