گپٹل کی شاندار سنچری، کوئٹہ کا کراچی کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی اوورز میں کراچی کنگز نے کوئٹہ پر شدید دباو بنائی رکھا، اننگز کے پہلے ہی اوور میں عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے بعد آنے والے بھی دونوں بیٹرز جلدی چلتے بنے۔ پانچویں وکٹ پر مارٹن گپٹل اور افتخار احمد نے 69 رنز کی شراکت قائم کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہتر پوزیشن میں لے آئے۔

افتخار احمد اس دوران محمد عامر کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 32 رنز کی اننگز کے دوران 3 چوکے مارے۔

ایک طرف سے وکٹیں گرنے اور رن ریٹ گرنے کے باوجود مارٹن گپٹل نے 66 گیندوں پر 117 رنز کی باری کھیلی، وہ پی ایس ایل 8 میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

مارٹن گپٹل نے اس دوران 12 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More