عمران خان کا شیخ رشید کو خاص تحفہ

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سگار کا تحفہ دے دیا۔

زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی بار کسی کو تحفہ دیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہے، وہ کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں،اگر یہ حکومت مریم نواز کی نہیں تو پھر کس کی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ایسا وقت کبھی نہیں آیا،چور،ڈاکو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی آواز ،ان کے ساتھ کھڑے ہونے ہیں،انہوں نے فیصلہ کیاتو گرفتاری کیلئے سب سےپہلےمیں اپنانام دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More