شاہد آفریدی نے محمد عامر کو کیوں ڈانٹا؟

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈانٹنے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر پر ایگریشن اچھا لگتا ہے،انہیں جارحانہ مزاج ہونا چاہیے۔ میری ایک عادت ہے جب کوئی کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھا رہا ہوتا تو میں اس سے بات کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے محمد عامر سے بات کی ہے، میں نے بھائیوں کی طرح اسے عزت بھی دی اور ڈانٹا بھی۔ میں نے اس سے پوچھا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے؟

عامر سے ہونے والی گفتگو سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ ’ آپ نے عزت کمائی، ایک دھبہ لگا ہوا تھا اس سے واپس آئے ہو بلکہ کرکٹ میں دوبارہ زندہ ہوئے ہو۔ یہ کوئی طریقہ ہے کہ جونئیر کھلاڑیوں کے ساتھ غلط زبان استمعال کر رہے ہو۔ کیمرے سے کچھ نہیں چھپتا۔اگریشن کو کنٹرول کرو۔‘

’ اگر آپ نے پاکستان کھیلنا ہے تو وہ بابراعظم کے ساتھ ہی کھیلنا ہے، کل کو کیا آپ اس کے ساتھ آنکھیں ملا پاو گے کیا اس کی کپتانی میں کھیل سکو گے؟ آپ اپنی کارکردگی پر دھیان دو، امید ہے اگلے میچز وہ بہتر نظر آئے گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More