کراچی پولیس آفس پر حملہ، پی ایس ایل سے متعلق اہم فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے باوجود پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی اور پی سی بی فرنچائزز کے مالکان کا کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملے کے بعد اجلاس ہوا۔ جس میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کے واقعے کا براہ راست پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی سی بی کے فیصلے کے بعد آج کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ اپنے وقت پر شروع ہو گا جبکہ دیگر ٹیمیں بھی اپنے شیڈول کے مطابق کراچی میں کھیلیں گی۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کو دی گئی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More