شیر سڑک پر ٹہلنے نکل آئے، ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں 8 شیروں کی ٹولی صبح سویرے سڑک پر ٹہلنے نکل آئی۔

بھارتی ریاست گجرات میں شیروں کی ٹولی صبح سویرے سڑک پر ٹہلنے نکل آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیروں کی ٹولی  بڑے اطمینان کے ساتھ بغیر کسی خوف کے سڑک پر گھوم رہی ہے۔

شیروں کی سڑک پر ٹہلنے کی ویڈیو ایک رہائشی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ جس میں سب سے آگے ایک شیر کو جاتے اور پھر رک کر دوسرے شیروں کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران دور سے آتی گاڑی کی لائیٹوں نے شیروں کو تھوڑا پریشان کر دیا اور وہ اپنی جگہ پر ہی رک گئے تاہم گاڑی کے قریب آنے پر شیر جہاں سے آئے تھے وہیں واپس چلے گئے۔

Lions can only dare to go for a morning walk in a village, in Gujarat, India!

— Ashok Swain (@ashoswai)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More