انقرہ: ترکیہ میں زلزلے سے بچ جانے والا خاندان گھر میں لگنے والی آگ سے نہ بچ سکا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں رہائش پذیر شامی خاندان گزشتہ دنوں آنے والے شدید زلزلے سے تو بچ گیا لیکن گھر میں لگنے والی آگ سے خاندان کے 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مذکورہ شامی خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا جو زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا تھا جس کے بعد یہ خاندان ترکیہ کے جنوبی مشرقی شہر کونیہ منتقل ہوگئے تاہم موت نے وہاں بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں:
ترکیہ کا علاقہ نورداگی زلزلے سے شدید متاثر ہوا تھا اور وہاں کے بیشتر متاثرین کونیہ منتقل ہو گئے تھے۔