پاکستانیو خبردار، ورنہ جمع پونجی گنوا بیٹھو گے

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فراڈ فون کالز سے ہوشیار رہیں ورنہ جمع پونجی گنوا بیٹھیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے فراڈ فون کالز سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا شہری ذاتی معلومات، نام، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات فون پر نہ بتائیں۔

پولیس کے مطابق فراڈ فون کالز سے شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری 15 یا متعلقہ پولیس اسٹیشن سے فوری رابطہ کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے خاندان کی معلومات کسی بھی اجنبی شخص کو نہ دیں۔ شناختی کارڈ نمبر، اس کا تاریخ اجرا اور تاریخ تنسیخ بھی کسی کو نہ بتائیں اور انگلیوں کے نشانات بھی کسی اجنبی کو نہ دیں۔

لوگ جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس سے بھی محفوظ رہیں اور اپنی معلومات فراہم نہ کریں۔ ڈیٹا کی حفاظت نادرا کے ساتھ ساتھ آپ کی بھی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More