اعجاز الحق پر مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام، ایف آئی اے نے طلب کر لیا

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

اسلام آباد: مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔

سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پر مبینہ طور پر 1.8 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ  اور آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے تحت اعجاز الحق کو 21 فروری کے دن فیصل آباد آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا، نوٹس کے تحت اعجازالحق پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق سے اس سلسلے میں تفتیش جوائنٹ اانکوائری ٹیم کرے گی۔

ہم نیوز اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق سے ان کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More