ہم نیوز | Feb 17, 2023
کراچی میں شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس کے قریب فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صدر تھانے سے متصل پولیس ہیڈ آفس کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جب کہ کچھ حملہ اوروں نے کے پی او کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے اطراف کے راستوں کو بند کردیا ہے جب کہ اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More