پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر ز نے بسوں کے کرائے بڑھا دیئے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر ز نے بسوں کے کرائے بڑھا دیئے ہیں۔

کراچی سے حیدرآباد جانے والی وین کا کرایہ 200 روپے اضافے کے بعد 500 روپے ہوگیا ہے، کراچی سے سکھر جانے والی وین کا کرایہ 1200 سے بڑھ کر 1600 تک جا پہنچا ہے۔

کراچی سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی بسوں کے کرایوں میں بھی 20 سے 25 فی صد اضافہ جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کرائے میں 1000 روپےتک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پشاور جانے والی گاڑیوں کا کرایہ 1500 روپے اضافے کے بعد ساڑھے 6 ہزار پر پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More